غزه میں ملایشین قرآنی مدرسے کا افتتاح+تصاویر

IQNA

غزه میں ملایشین قرآنی مدرسے کا افتتاح+تصاویر

8:12 - October 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503681
بین الاقوامی گروپ: «ملایشین قرآنی مدرسہ» فلسطینی- ملایشین تنظیم «أمان» اور غزہ دارلقرآن مرکز کے تعاون سے کھولا گیا ہے

غزه میں ملایشین قرآنی مدرسے کا افتتاح+تصاویر


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alresalah.ps؛ کے مطابق قرآنی مدرسے کی افتتاحی تقریب میں فلسطینی وزارت تعلیم کے اعلی حکام،سول سوسایٹی کے اراکین اور اہم قرآنی شخصیات شریک تھیں

قرآنی مدرسے کے پرنسپل عبدالرحیم عاجز کا کہنا ہے کہ نسل نو کی قرآنی تربیت کے لیے اس مدرسے کو کھولا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ «تربیت اور ترقی»، «جدید طریقوں سے قرآںی تعلیم»، «جوانوں کی قرآنی شخصیت کی تشکیل» اور «معاشرے میں جوانوں کے مثبت کردار » کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدرسے کو کھولا گیا ہے۔

غزه میں ملایشین قرآنی مدرسے کا افتتاح+تصاویر

ملایشین، فلسیطینی انجمن کے سربراہ عمر صیام نے مدرسہ کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی جوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اس مدرسے کا کردار اہم ہوگا ۔

غزہ میں دارالقرآن مرکز کے سربراہ عبدالرحمان جمل نے «أمان» تنظیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی ترویج میں مدرسے کا اہم کردار یقینی ہے/.

غزه میں ملایشین قرآنی مدرسے کا افتتاح+تصاویر

3653898
نظرات بینندگان
captcha