ایکنا نیوز- بحرینی شیعوں کے رہنما آیتالله شیخ عیسی قاسم آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ ہوکراپنے گھر واقع«دراز» میں منتقل ہوچکے ہیں جہاں سیکورٹی فورسز کا محاصرہ جاری ہے
ایکنا نیوز سے گفتگو میں آیتالله عیسی قاسم کے نمایندے شیخ عبدالله دقاق نے انکی جسمانی حالت کے حوالے سے اطمینان بخش خبردی ہے۔
شیخ عبدالله دقاق نے کہا کہ آیتالله عیسی قاسم کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے اور اب خطرے کی حالت سے وہ خارج ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ علالت اب بھی برقرار ہے اور انکو مکمل طور پر مسلسل علاج کی بہرحال ضرورت ہے۔
آیتالله عیسی قاسم کے نمایندے نے گھر اور علاقے کے محاصرے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے بھی انکی حالت پر کافی اثر پڑا ہے اور ضرورت ہے کہ انکی نظربندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت عرصے سے عوام اور بالخصوص شیعہ آبادی کو حقوق مانگنے کے جرم میں مظالم کا نشانہ بنارہی ہے۔
اس وقت مختلف جیلوں میں سینکڑوں بحرینی شیعہ جوان بلاجرم قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہی ہیں جبکہ آیتالله عیسی قاسم
کو کیی مہینوں سے نظر بندرکھا گیا ہے۔