علما بحرین کو کورونا بحران کے پیش نظر محرم کے حوالے سے بیان

IQNA

علما بحرین کو کورونا بحران کے پیش نظر محرم کے حوالے سے بیان

8:23 - August 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508019
تہران(ایکنا) بحرین کے شیعہ علما کی انجمن نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کے ساتھ عزاداری کریں۔

بحرین شیعہ انجمن کے علما نے محرم کے قریب ہونے کے حوالے سے عوام سے کہا ہے کہ وہ مجالس و عزاداری میں ایس او پیز پر خصوصی عمل کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: امام بارگاہوں میں تمام مرد حضرات مجالس ضرور منعقد کریں مگر کسی کے لیے جایز نہیں کہ وہ ایس او پیز کو نظر انداز کریں۔

 

علما نے مجالس کی منتظمین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں کے لیے ہر ممکنہ تعاون کریں۔

 

بیان میں علما سے کہا گیا ہے کہ وہ مجالس میں کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ضرور آگاہی دیں۔

 

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مجالس میں بوڑھوں اور بچوں کو لانے سے گریز کریں اور بیمار و بوڑھے افراد گھروں پر مجالس سنیں۔

 

مشترکہ بیان سیدعبدالله الغریفی، شیخ محمدصالح الربیعی، شیخ محمد صنقور اور شیخ محمود العالی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے تمام مراکز، تفریحی مقامات اور سیاحتی مکانات کھولنے کے باوجود محرم منانے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔/

3914482

نظرات بینندگان
captcha