یمن ؛ غدیر ریلی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے

IQNA

یمن ؛ غدیر ریلی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے

9:17 - August 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508044
تہران(ایکنا) یمن کے مختلف شہروں میں جشن غڈیر کے اجتماعات میں امریکہ واسرائیل کے خلاف نفرت کا اظھار کیا گیا.

یمن کے دارلحکومت «صنعا»، سمیت مختلف شہروں میں جشن غدیر کے اجتماعات منعقد کیے گیے.

صنعا کے میئر حمود عباد نے غدیر پر عظیم اجتماع سے خطاب کیا اور عید غدیر کی مبارکبادی پیش کی


جشن غدیر کے اجتماعات میں شان امام علی(ع) میں شاعری اور منقبت خوانی کی گیی  جبکہ مقررین نے  امیرالمؤمنین(ع) کی فضیلت اور اھل البیت(ع) سے یمنیوں کے عشق پر روشنی ڈالی۔

 

علما نے  ولایت امام علی(ع) اور اسلام کی سربلندی کے لئے  امام علی(ع) کی خدمات اور فداکاریوں کا بھی ذکر کیا.


عید غدیر کے اجتماعات میں امریکہ و اسرائیل مخالف نعروں سے مظاہرین نے نفرت کا اظھارکیا .


جشن غدیر کے اجتماعات صعده، تعز، الحدیده، عمران، الجوف، حجه، ذمار، إب، البیضاء میں منعقد ہوئے اور آج بڑا اجتماع حدیده میں منعقد ہوگا۔/

3915418

 

نظرات بینندگان
captcha