تھائی لینڈ؛ «سونکلا»میں مرکز حفظ قرآن کا قیام

IQNA

تھائی لینڈ؛ «سونکلا»میں مرکز حفظ قرآن کا قیام

10:00 - February 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508854
تہران(ایکنا) تھائی لینڈ میں مذہبی ادارے کے تعاون سے نسل نو کی تربیت کے لیے قرآنی مرکزقایم کیا گیا ہے ۔

مذہبی جماعت «الرحمة العالمیة» کے تعاون سے تھائی لینڈ میں نسل نو کی قرآنی تربیت کے لیے قرآنی مرکزقایم کیا گیا ہے

 

 جماعت «الرحمة العالمیة» کے نمایندے «محمد جاسم القصار» کا اس حوالے سے کہنا تھا: مذکورہ مرکز «قرآن سے آپ کی حفاظت کریں گے» کے نعرے کے ساتھ قایم کیا گیا ہے جہاں ۷۰ طلبا وطالبات تعلیم قرآن حاصل کرسکتی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مدرسے کے قیام کا مقصد معاشرے سے جہالت کو دور کرنا، نسل نو کو قرآن و اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا اور تعلیم قرآن عام کرنا ہے۔

 

القصار نے مذکورہ مرکز کے قیام میں کویتی خیر حضرات کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا: جمعیت الرحمة العالمیة میں قرآنی تعلیمات کے علاوہ دیگر معارف اسلامی کورسز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔/

3951507

 

نظرات بینندگان
captcha