امارات کی جانب سے دنیا بھر کے قرآنی معلموں کی مدد

IQNA

امارات کی جانب سے دنیا بھر کے قرآنی معلموں کی مدد

6:32 - February 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3508940
تہران(ایکنا) امارات کا فلاحی ادارہ دنیا کے مختلف ممالک میں قرآن کریم کے اساتذہ کی مدد کررہا ہے۔

البیان نیوز کے مطابق امارات کا فلاحی ادارہ جمعیت «دارالبر» قرآن کریم کی ترویج اور انسانی اقدار کے حوالے سے خدمات پر دنیا کے مختلف ممالک کے قرآنی اساتذہ کی مدد کررہا ہے۔

مذکورہ فلاحی مرکز کے ڈائریکٹرخلفان خلیفه المزروعی کا کہنا ہے: مذکورہ مہم « قرآن کریم اساتذہ کی سرپرستی» عوامی امداد سے کررہا ہے کیونکہ رسول خدا (ص) فرماتے ہیں: «تم سے سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے.»

 

انکا کہنا تھا: ان ممالک میں میکسیکو، انڈونیشاء، یوکرائن، سوڈان، نایجیریا، اور بعض ایشیائی، افریقی، یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

 

المزروعی کا مزید کہنا تھا: ہر مخیر کسی ایک معلم کی ایک ملک میں مدد کرسکتا ہے کہ اس معلم کو ۵۰۰ درهم دیے جائے۔/

3955530

نظرات بینندگان
captcha