ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

IQNA

ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

8:00 - May 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3509361
تہران(ایکنا) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مظاہرے کیے گیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی دعوت پر مظاہروں کا اہتمام ہوا، کراچی میں عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، شہریوں نے فلسطین کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور نعرے بھی لگائے۔

مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت نکلنے والی ریلیاں مختلف علاقوں سے شروع ہوکر پریس کلب پر جمع ہوگئيں۔

ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

پشاور میں بھی بڑا عوامی اجتماع  ہوا اور جمعیت علمائے اسلام کے تحت احتجاجی مظاہرے میں عوام نے بھر پور شرکت کی جبکہ لاہور میں بھی تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مختلف اداروں کے تحت الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

سوات میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جبکہ فیصل آباد میں میڈيکل تنظيموں نے ریلی نکالی۔

ملتان، رحیم یار خان، بہاول نگر، خیبر، بنوں، چار سدہ، نصیر آباد، مٹیاری میں بھی عوامی ریلیاں ہوئیں اور فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

لال حویلی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہاکہ ایک نہ ایک دن مسئلہ کشمیر اور فلسطین ضرور حل ہوگا۔

ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

آزاد کشمیر میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گيا جس میں وزیرا‏عظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور ان کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔

ریلیوں اور احتجاج میں مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ اسرائیلی ظلم و بربریت پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور مظاہرے

کوئٹِہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی مظالم اور یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مظاہرہ ہوا جسمیں علما نے یہود و آل سعود کے مظالم کو اجاگر کیا ۔

نظرات بینندگان
captcha