بشار اسد سے عربی اور اسلامی ممالک کے وفود کی ملاقاتیں

IQNA

بشار اسد سے عربی اور اسلامی ممالک کے وفود کی ملاقاتیں

10:01 - June 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509559
تہران(ایکنا) شامی صدر سے مختلف اسلامی اور عربی ممالک کے وفود نے ملاقات کی اور دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے دن مختلف اسلامی ممالک کے وفود اور نمایندوں سے شامی صدر سے علاقائی اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیے۔

 

ملاقاتوں میں عربی اور قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی اور غزہ کے حوالے سے عربی تشخص اور عقیدے پر تاکید کی گیی۔

 

بشار اسد نے گفتگو میں قومی حمیت و غیرت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام میں بنیادی عقاید و مفادات پر ہم آہنگی لازم ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ آج عربی دانشوروں کا مسئلہ موجود ہے اور اگر ایک ملک یا ملت تنہاِئی کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اثرات دیگر ممالک پر پڑتے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر ایک ملت واحدہ کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

ملاقات میں اسلامی اور عربی وفود نے بھی عربی اسلامی تشخص کی بقاء پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی جنگ میں تمام حریت پسندوں نے شام کا دفاع کیا اور انکو اس طرح سے ہی کرنا چاہیے تھا اور اگر شامی قوم کی استقامت نہ ہوتی تو لبنان و شام کی کامیابیاں ممکن نہ ہوتی۔/

3977519

نظرات بینندگان
captcha