اسماعیل هنیه اور زیاد نخاله کا ایران کے نو منتخب صدر سے گفتگو

IQNA

اسماعیل هنیه اور زیاد نخاله کا ایران کے نو منتخب صدر سے گفتگو

9:27 - July 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509797
تہران(ایکنا) فلسطینی رہنما اسماعیل ھنیہ اور زیاد نخالہ نے ایران کے نو منتخب صدرحجت‌الاسلام ابراهیم رئیسی سے فون پر بات چیت میں انکو صدر منتخب ہونے مبارکباد پیش کیا جبکہ رئیسی نے بھی فلسطینی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی رہنما اور حماس کے سنئیر رکن اسماعیل ھنیہ اور زیاد نخالہ نے ایران کے نو منتخب صدرحجت‌الاسلام ابراهیم رئیسی سے فون پر بات چیت میں انکو صدر منتخب ہونے مبارکباد پیش کیا اور ایران کی جانب سے فلسطینی حمایت کا شکریہ ادا کیا جبکہ رئیسی نے بھی فلسطینی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا۔

 

اسماعیل ہنیہ نے سیف القدس جنگ میں کامیابی کے حوالے سے نتایج پیش کیا اور ایران- حماس میں تعلقات کے اضافے پر تاکید کی۔

 

تحریک کے جنرل سیکریٹری زیاد نخاله نے حجت‌الاسلام رئیسی کو کامیابی پر مبارک پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کی دعا کی اور فلسطینی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین اور قدس شریف کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے سیف القدس میں کامیابی پر انکو مبارک باد دی اور کہا کہ اس جنگ نے تاریخ کو نئی جہت دی اور ثابت کیا کہ اسقامت و مقاومت ہی فلسطین کے مسئلے کا حل ہے۔ رئیسی نے غزہ کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلم کھلا بین الاقوامی قوانی کی خلاف ورزی ہے اور جلد سے جلد اس محاصرے کو ختم ہونا چاہیے۔/

3983972

نظرات بینندگان
captcha