نجف اشرف میں حشد الشعبی مرکز پر حملے کی تردید

IQNA

نجف اشرف میں حشد الشعبی مرکز پر حملے کی تردید

12:14 - July 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509894
تہران(ایکنا) رضا کار فورسز سے وابستہ میڈیا کے مطابق امام علی‌(ع) بریگیڈ پر حملہ نہیں ہوا ہے اور آتش زدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق حشد الشعبی کے میڈیا سیل نے نجف اشرف میں امام علی بریگیڈ سے وابستہ مرکز پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پر موجود گودام میں سخت گرمی کی وجہ سے آتش زدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے اور ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ آپریشن سیل نے تحقیق کے بعد اس بات کا تعین کیا ہے کہ واقعہ ڈرون حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ موسم کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے سیکورٹی کے پیش نظر انتظامات کیے گیے تھے اور اس بات کی نشاندہی کی گیی تھی کہ تمام مراکز میں موجود جنگی سازوسامان کی معیاری حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 

  امام علی‌(ع) بریگیڈ پر ڈرون حملے کی گذشتہ روز خبریں چل رہی تھیں اور کہا گیا تھا کہ اس میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔/

3986879

نظرات بینندگان
captcha