انقلاب یمن سے پہلے صنعاء پر القاعدہ کا پرچم لہرا رہا تھا/ حقوق پر تاکید

IQNA

یمی سپریم کونسل؛

انقلاب یمن سے پہلے صنعاء پر القاعدہ کا پرچم لہرا رہا تھا/ حقوق پر تاکید

7:42 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510278
تہران(ایکنا) یمنی رہنما کے مطابق انصاراللہ کے انقلاب سے قبل ملک کے مرکز پر القاعدہ کا پرچم نصب تھا ۔

المیادین نیوز کے مطابق یمن کی سیاسی سپریم کونسل کے سربراہ مھدی المشاط نے ۲۱ ستمبر کے انقلاب کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب میں کہا کہ یمن عزت و استقلال کی راہ پر گامزن ہے۔

 

 المشاط نے انقلاب کے جشن کی تقریبات کو ایک سربلند قوم کی عظمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے غلامی سے آزادی کی ٹھان لی ہے۔

 

یمن کی سیاسی سپریم کونسل کے سربراہ نے اکیس ستمبر کو مکمل قومی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب کی نہ زیرزمین جاسوسی اداروں سے رابطہ ہے اور نہ کسی دوسرے ملک کے سفارت خانے جڑا ہے بلکہ مکمل عوامی جدوجہد پر قایم ہے۔

 

المشاط کا کہنا تھا: انقلاب ۲۱ ستمبر سے قبل یہاں پر القاعدہ کا پرچم ملک کے مرکز پر لہرا رہا تھا لیکن اب یہ دشمن کے زیر کنٹرول علاقوں  مارب وغیرہ میں شفٹ ہوچکا ہے۔

 

یمن کی سیاسی سپریم کونسل سربراہ کا کہنا تھا: سابق رژیم نے جان بوجھ کر فوج کو تقسیم کیا تاکہ وہ دشمن کے آلہ کار بن سکے۔

 

المشاط نے انقلاب کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: یاد رکھو تم لوگوں نے ملت کا محاصرہ کررکھا ہے اور سات سال سے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہو اور انفراسٹرکچر کو برباد کررہے ہو۔

 

تم نے ہماری سرحدوں کا محاصرہ کیا ہے اور ہمارے بچوں کو بم باری سے قتل عام کررہے ہو لیکن ہم اپنے حقوق سے کبھی دست بردار نہیں ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب کے آغاز سے ہماری کوشش تھی کو مذاکرات سے مسائل حل کرتے لیکن دشمنوں نے طاقت کے گھمنڈ میں متکبرانہ جواب دیا لہذا انقلاب کی جدوجہد حقیقی معنوں میں شروع ہوئی اور اپنی عظمت پیش کردی۔/

 

3999225

نظرات بینندگان
captcha