سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

IQNA

سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

18:14 - September 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510287
عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو انکی اولاد دعوی نہیں کر سکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعوی نہ کریں تو کیا ہوگا۔

 

سپریم کورٹ نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعوی مسترد کر دیا۔ عیسی خان نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی اور اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا۔ لیکن دونوں بہنوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامے کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ تاہم دونوں خواتین کے انتقال کے بعد ان کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعوی دائر کیا تھا

سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیدیا اور سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

 
نظرات بینندگان
captcha