اربعین میں زایرین کی حفاظت کے لیے نو ہزار الحشد‌الشعبی آمادہ خدمت

IQNA

اربعین میں زایرین کی حفاظت کے لیے نو ہزار الحشد‌الشعبی آمادہ خدمت

7:18 - September 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510305
تہران(ایکنا) الحشدالشعبی تنظیم کے مطابق ۹۵۰۰ رضا کار چہلم کے موقع پر کربلا میں ڈیوٹی پر حاضر ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق حشد الشعبی کمانڈر علی الحمدانی کے مطابق کربلا میں حشد الشعبی اہلکاروں کی تعداد دگنی کردی گیی ہے اور اس وقت کربلا میں نو ہزار پانچ سو اہلکار مختلف علاقوں کی حفاظت پر مامور ڈیوٹی سرانجام دیں رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا: فرات ایرے کی سیکورٹی میں کربلا، دیوانیہ اور بابل شامل ہے اور دیگر فورسز کی ہم آہنگی سے سیکورٹی اقدامات اٹھایے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دیگر صوبوں سے رابطہ برقرار ہے اور اس وقت بابل میں تین ہزار حشد الشعبی اراکین، نجف میں دو ہزار اور راستوں پر سیکورٹی کے لیے ایک ہزار پانچ سو رضا کار خدمات پر متعین ہیں۔/

4000205

نظرات بینندگان
captcha