شمال مشرقی هندوستان میں مسلمانوں کی دربدری

IQNA

شمال مشرقی هندوستان میں مسلمانوں کی دربدری

8:33 - September 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510313
تہران(ایکنا) مقامی حکام کے مسلمانوں کو گھروں سے بیدخل کرنے کے فیصلے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ رپورٹ کے مطابق آسام حکومت کا کہنا ہے کہ مسلمانوں نے سرکاری زمینوں پر گھرتعمیر کرائے ہیں اور اسی لیے ان کو بیدخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

انڈین پولیس نے مسلمان کاشتکاروں کو تشدد کیا نشانہ بنایا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گیی جس سے دو مظاہرہ کرنے والے مسلمان کاشتکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کس طرح سے تشدد کررہی ہے اور زمین پر پڑے لوگوں پرڈنڈے برسائے جارہے ہیں، ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سے انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے انڈین پولیس اور حکومت کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

نریندرمودی کی حکومت کو اس سے پہلے بھی نسل پرستانہ اور فرقہ وارانہ چارجز کا سامنا ہے۔

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کے دن اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی خطاب میں کہا تھا کہ مودی مسلمانوں پر تشدد میں ملوث ہے۔

 

 عمران خان نے کہا تھا کہ ہبدووستان میں اسلاموفوبیا کی بدترین شکل حاکم ہے جہاں دو سو ملین مسلمان مشکلات سے دوچار ہیں۔/

4000553

نظرات بینندگان
captcha