عراق، ریت کے طوفان سے متاثرہ 2 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج

IQNA

عراق، ریت کے طوفان سے متاثرہ 2 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج

8:04 - May 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511874
ریت کے طوفان کے باعث 2 ہزار افراد دم گھٹنے کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں زیر علاج لے لیے گئے ہیں۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق عراقی  وزارتِ صحت کے ترجمان  سیف بدر نے  شہریوں کو نظام زندگی کو مفلوج کرنے والے ریتلے طوفان کے تھمنے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
 
ان کا کہنا  ہے کہ طوفان  کی بنا پر دو ہزار افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا  سامنا کرنا پڑا جنہیں  طبی امداد فراہم  کی جا رہی ہے۔
 
عراق بھر کو ریتلے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جس کے باعث  بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نجف  کی  پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا  ہے۔
 
عراق میں موثر ہونے والے شدید  ریتلے طوفان کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں ایک دن کے لیے وقفہ دے  دیا گیا ہے۔
 
وزارتِ تعلیم  کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے ساتھ  ملک  بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے طوفان کے باعث اسکولوں  میں  آج چھٹی اعلان کر دی گئی۔
نظرات بینندگان
captcha