فن لینڈ اور سوئیڈن کو روسی انتباہ

IQNA

فن لینڈ اور سوئیڈن کو روسی انتباہ

8:08 - May 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511875
روس: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت ایک غلطی ہے جس کے نتائج بھاری ہوں گے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے، حقیقت یہ ہے کہ اس سے فوجی تناو کی سطح میں اضافہ ہو جائے گا: وزیر خارجہ سرگے ریابکوف
 
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے کہا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت  کا فیصلہ ان ممالک کی سلامتی کو مضبوط نہیں بنائے گا۔
 
ریابکوف نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت  فیصلے کے بارے میں ماسکو میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔
 
انہوں نے کہا ہے کہ "سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے۔ ہمارے  نقطہ نظر سے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس رکنیت سے مذکورہ ممالک کی سلامتی میں کوئی مضبوطی نہیں آئے گی۔  یہ نہ سوچا جائے کہ ہم اس فیصلے پر سطحی ردعمل پیش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے فوجی تناو کی سطح میں اضافہ ہو جائے گا۔
 
فن لینڈ کے صدر ساولی نینیستو اور فن لینڈ  کی وزیر اعظم سانا مارین نے جمعرات کے روز جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ " نیٹو رکنیت فن لینڈ کی سکیورٹی کو تقویت دے گی۔ فن لینڈ کو تاخیر کئے بغیر نیٹو رکنیت کے لئے درخواست دے دینی چاہیے"۔
 
سویڈن کی وزیر اعظم ماگڈالینڈا اینڈرسن نے بھی کہا تھا کہ ملک کو رکنیت سے ملنے والی باقاعدہ سکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کے، بدھ کے دن تک، نیٹو رکنیت کے لئے درخواست دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha