مدرسہ معین الاسلام میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

IQNA

مدرسہ معین الاسلام میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

21:27 - May 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511890
تہران ایکنا:علمائے کرام مولانا شیر محمد امینی گھاسیڑہ ، مفتی زاہد حسین، مولانا محمد خالد اسحاق، مفتی ابراہیم سوڑاکا ، مفتی عمر ریٹھوڑہ و مولانا ظفرالدین قاسمی فروزپورعازمین حج سے سفر حج سے متعلق تمام امور پر تفصیل سے بات کریں گے۔

روزنامہ سہارا کے مطابق امسال سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے سفر حج سے متعلق 23مئی بروز پیر کوضلع ہیڈ آفس نوح میں واقع بڑا مدرسہ کے نام سے مشہور مدرسہ معین الاسلام میں مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجس میں عازمین حج کو سفر حج 2022 سے متعلق تمام جانکاری دی جائے گی۔ یہ اطلاع بذریعہ فون کیمپ کے کوآرڈینیٹر و امام و خطیب جامع مسجد نوح مفتی زاہد حسین نے نمائندہ کو دی۔

انہوں نے بتایا آئندہ 23مئی کومنعقد ہونے والے مذکورہ کیمپ میں علاقہ کے مقتدر علمائے کرام مولانا شیر محمد امینی گھاسیڑہ ، مفتی زاہد حسین، مولانا محمد خالد اسحاق، مفتی ابراہیم سوڑاکا ، مفتی عمر ریٹھوڑہ و مولانا ظفرالدین قاسمی فروزپورعازمین حج سے سفر حج سے متعلق تمام امور پر تفصیل سے بات کریں گے اور حج 2022 سے متعلق تمام قائدہ قانون کو بھی سمجھائیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ خواتین عازمین حج کے لیے کیمپ میں پردہ کا خاص بندوبست کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صبح 9بجے سے دوپہرایک بجے تک چلنے والے مذکورہ کیمپ میں عازمین حج کے لیے مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر مفتی زاہد حسین نے مذکورہ کیمپ میں علاقہ کے عازمین حج سے پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کیمپ سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے موبائل نمبر 9416456117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha