بحرینی جوانوں کو سزائے موت کا حکم برقرار

IQNA

بحرینی جوانوں کو سزائے موت کا حکم برقرار

9:48 - May 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511905
تہران(ایکنا) سعودی سپریم کورٹ نے دو بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے

 

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے جمعے کے روز مبینہ طور پر سعودی سرزمین پر دھماکہ کرنے کی کوشش کے الزام میں دو بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔

 

دوسری جانب 14 فروری کے بحرینی اتحاد نے فوری طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے دو بحرینی نوجوان  کو سزائے موت سنائی گئی فیصلے کی شدید مذمت کی۔

 

 اتحار کے بیان میں عالمی برادری اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صادق ثمر اور جعفر سلطان کی غیر منصفانہ پھانسی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔

 

اس سے پہلے 11 جنوری 2022 کو سعودی اپیل کورٹ نے دونوں نوجوانوں کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا اور ان کا مقدمہ سعودی سپریم کورٹ کو بھجوا دیا۔

نظرات بینندگان
captcha