سعودی عرب کتب نمائش میں اشاعت قرآن کے مراحل

IQNA

سعودی عرب کتب نمائش میں اشاعت قرآن کے مراحل

7:43 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512834
ایکنا تہران- ملک فهد پبلیکیشن کے تعاون سے ریاض 2022 بین الاقوام کتب نمایش میں اشاعت قرآن کے مراحل کی نمایش ہوگی۔

ایکنا نیوز کے مطابق اشاعتی ادارے کے نمایندے عبیداللہ الحربی کا اس بارے کہنا تھا: اشاعت قرآن ک پانچ اہم مراحل ہیں، پہلے مرحلے میں خطاطی یا کتابت قرآن شامل ہے جسمیں ماہرین کی زیرنگرانی دقت کے ساتھ کام کو انجام دیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں حروف میں نقطہ شامل کیا جاتا ہے تیسرے مرحلے میں حرکت گذاری، چوتھے مرحلے میں علامت وقف و ابتدا اور پانچویں مرحلے میں آیات کو نمبر دینے کا کام انجام پاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اشاعت قرآن میں قرآن کو ہر عیب و نقص سے پاک شایع کرنے پر پوری توجہ دی جاتی ہے اور اسی طرح قرآن کاغذ و چھپائی کے معیاری ہونے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

 

الحربی کا کہنا تھا: اگلے مرحلے میں پروف ریڈنگ کا کام ہوتا ہے اور بہت ہی کم مواقعوں پر کوئی غلطی پکڑی جاتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چھپائی اور صحافی قرآن میں مختلف روایت اور زبانوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی کتب نمایش ریاض میں انتیس ستمبر سے شروع ہوچکی ہے جو آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گی۔/

 

4089392

نظرات بینندگان
captcha