«التبیان» پہلی کامل شیعہ تفسیر قرآن

IQNA

تفسیر و مفسر/ 8

«التبیان» پہلی کامل شیعہ تفسیر قرآن

8:01 - November 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3513195
تفسیر شریف «التبیان فی تفسیر القرآن»شیعہ عالم شیخ طوسی کی کاوش ہے جو پہلی کامل ترین تفسیر شمار کی جاتی ہے۔

ایکنا- مذکورہ تفسیر میں مختلف علوم و فنون جیسے صرف، نحو، اشتقاق، معانی، بیان، حدیث، فقہ، کلام اور تاریخ سے مدد لی گیی ہے۔

محمد بن حسن بن علی بن حسن جو شیخ طوسی و شیخ الطائفه کے نام سے مشہور ہے حدیث و فقہ میں نامور عالم شمار ہوتا ہے، شیخ طوسی 23 سال کی عمر میں خراسان سے عراق آئے اور وہاں معروف علما جیسے شیخ مفید، سید مرتضی سے مستفید ہوئے. خلیفه عباسی، القائم بامر الله، نے علم کلام میں انہیں استاد مقرر کیا۔

وہاں سے وہ نجف گیے اور وہاں پر علمی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے، انہوں نے نجف میں علمی فضاء قایم کی اور جلد ہی نجف شہر ایک شیعہ علمی مرکز میں تبدیل ہوا۔

شیخ طوسی بغداد میں علم عقاید یا کلام میں معروف علما شمار ہونے لگا جس نے اپنے استاد کے کام کو کمال تک پہنچایا۔

انہوں نے مختلف علمی کتابیں تحریر کی اور شیعہ مکتب میں بہت سے شاگردوں کی تربیت کی اور شیعہ علما کے افکار پر نقوش چھوڑا۔

شیعہ فقہ میں اجتھاد اور عقل گرائی شیخ کی کوششوں سے ایک روش کی صورت میں بدل گیا اور اخبار گرایی کا خاتمہ ہوا۔

شیخ طوسی کی کاوشوں سے اجتھاد شیعہ فقہ میں داخل ہوا۔

شیخ الطائفه  اور«التبیان» طرز تفسیر

کہا جاتا ہے کہ التبیان پہلی شیعہ تفسیر قرآن ہے جسمیں تمام سوروں کی تفسیر شامل ہے اور شیخ طوسی سے پہلے تفسیر میں صرف کچھ روایات پیش کیے جاتے۔ شیخ طوسی نے تمام شیعہ سنی مفسرین کی آراء کو پیش اور تنقیدی جایزے کے بعد اسلامی عربی متون سے اس تفسیر کو پیش کیا ہے۔

شیخ طوسی آیات قرآن کے رو سے قرآن کو قابل درک قرار دیتا ہے اور صرف احادیث سے قرآن کو سمجھنے کو رد کرتا ہے۔

شیخ طوسی نے صرف آیات و روایات کے امتزاج کو تفسیر ماننے کی بجایے انہوں نے اپنی تفسیر میں

تجزیہ و تحلیل، تنقید اور اجتھاد سے بھی کام لیا ہے۔

التبیان کو « کثیرالاماخذ» یا «جامع» تفسیر کہا جاسکتا ہے اور اسمیں آیات قرآن، روایات اور عقل کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

ترتیب مطالب کچھ یوں ہے کہ ہر سورہ کے آغاز میں مکی یا مدنی ہونے کی واضح کیا گیا ہے اور کچھ دیگر مسائل واضح کرکے بات کی گیی ہے، لغوی معانی، اختلافات قرآئات، صرف و نحو کے نکات اور پھر تفسیر میں متعلقہ آیات کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha