ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ vetogate کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ خطبا اور واعظین پر مشتمل یہ پہلی کانفرنس نصر ٹاؤن میں واقع کانفرنس ہال منعقد کی جا رہی ہے ۔
صوبہ "الوادی الجدید" کے علاقے "الوعظ" کے ناظم اعلی" شیخ مصطفی عبد الرحیم" نے کہا ہے کہ اس صوبے سے تعلق رکھنے والے چھ علما اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس کا ہدف تکفیری طرز فکر کے ساتھ مقابلے میں الازہر کے کردار کو نمایاں کرنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : آئندہ چند دنوں کے اندر صوبے کے مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعتیں روانہ کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو انتہا پسندی اور اس کے خطرات سے آگاہ کیا جائے اور سنت پیغمبر(ص) کی پیروی کرتے ہوئے وحدت و یکجہتی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
1351238