ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "SBS" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا کی نو مسلم خاتون "ریبیکا کے" نے کہا : ہم تمام مسلم اور غیر مسلم خواتین کو آج ایک دن کے لیے اسلامی حجاب سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ان کو حجاب کے بارے میں اپنے سوالوں کا جواب مل سکے ۔
انہوں نے کہا :بیشتر اوقات خواتین کے حجاب کے بارے میں مرد حضرات اپنی آرا پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن آج ہم خواتین یہاں جمع ہوئی ہیں تاکہ حجاب کے بارے میں خود اظہار خیال کریں ۔
1369559