مناسک حج کے بعد اسلامی ممالک سرابراہوں کی مسجدالنبی حاضری

IQNA

مناسک حج کے بعد اسلامی ممالک سرابراہوں کی مسجدالنبی حاضری

7:59 - July 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514566
ایکنا مکہ مکرمہ : صدر مملکت پاکستان، بنگلادیش، سینیگال اور مصری وزیراعظم نے مناسک حج کے بعد مدینه منوره میں زیارت مسجدالنبی کا شرف حاصل کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الریاض کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی، نے ہفتے کی شام مسجدالنبی میں حاضری دی اور روضہ رسول اسلام کے پاس دعا کے بعد نماز ادا کی۔

مسجدالنبی کے بعض اعلی حکام اور سیکورٹی اہلکار بھی اس موقع پر انکے ساتھ موجود تھے۔

 

صدر مملکت نے مناسک حج کی سعادت کے بعد مکه مکرمه سے مدینہ کا رخ کیا جہاں رسول اکرم(ص) کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

 

بنگلہ دیش کے صدر محمد شهاب‌الدین، نے بھی مکہ میں مناسک حج کے بعد مدینه منورهمیں زیارت مسجدالنبی کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

بنگلہ دیشی صدر نے بھی روضہ رسول اکرم(ص) کے قریب جاکر دعا و مناجات کی اور نفل نماز ادا کی۔/

 

نظرات بینندگان
captcha