سوئیڈش شہری تورات جلانے کے فیصلے سے منحرف + فلم

IQNA

سوئیڈش شہری تورات جلانے کے فیصلے سے منحرف + فلم

10:03 - July 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514626
ایکنا تھران: سوئیڈش شہری نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے تورات جلانےکا فیصلہ بدل دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مصراوی کے مطابق اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے تورات اور انجیل جلانے کی اجازت کے باوجود شہری نے فیصلے پر عمل سے انکار کردیا۔

 

احمد نامی شہری اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے پہنچ گیے جہاں انکو اجازت مل گیی تھی کہ وہ تورات کو جلا سکتا ہے۔

 

 

 تاہم مسلمان شہری نے کہا کہ انکا مقدس کتاب کو جلانے کا ارادہ نہیں اور کسی مقدس کتاب کو جلانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، انہوں نے قرآن مجید جلانے کی بھی شدید مذمت کی۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

شامی نژاد سوئیڈش شہری کا کہنا تھا کہ انکا مقصد یہ تھا کہ تمام مذاہب کی کتب اور مقدسات کے احترام کو اجاگر کرسکے۔

تورات و انجیل جلانے کے فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر مذمتی پیغامات جاری ہوئے تھے۔/

 

4155312

نظرات بینندگان
captcha