نائیجیریا، مظاہرین پر پولیس کا تشدد

IQNA

نائیجیریا، مظاہرین پر پولیس کا تشدد

8:53 - December 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3464108
بین الاقوامی گروپ: نائیجیریا کی پولیس نے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور آیت اللہ الزکزاکی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن مظاہرین پر اندھا دہند فائرنگ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو شدید زخمی کردیا۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہر کادونا میں ہونے والے مظاہروں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوج کے ہاتھوں اہل تشیع کے اس قتل عام کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے اتوار کے دن آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے نہ صرف ان کو گرفتار کیا ہے بلکہ اس کاروائی کے دوران کئی بے گناہ افراد کو قتل اور زخمی کیا ہے۔

201936

نظرات بینندگان
captcha