ایمان کی کمزوری اور خودکشی میں تعلق

IQNA

قرانی معلومات/ 3

ایمان کی کمزوری اور خودکشی میں تعلق

7:15 - November 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3513133
ایکنا تھران- علمی حقایق اور تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا پر ایمان نہ رکھنے والے کمزور ترین لوگ ہیں اور ان میں خودکشی کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عبدالدائم الکحیل ایک مقالے میں «الحاد، خودکشی اور اسلامی تعلیمات کی طاقت» کے عنوان سے لکھتا ہے کہ سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملحدوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے۔

ایتھیسٹ (خدا پر ایمان نہ رکھنے والے) مدتوں سے اپنے عقیدے پر تاکید کرتے ہیں اور بظاہر کہتا ہے کہ ہم ایمان والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

تاہم تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ مایوس ترین افراد ہیں، ان میں خودکشی کا رجحان کافی زیادہ ہے کیونکہ یہ لوگ بغیر کسی ہدف کے زندگی گزار رہے ہیں۔

علمی مطالعے سے معلوا ہوا ہے کہ سیکولر ملکوں میں خودکشی کا رجحان کافی زیادہ ہے جنمیں سے ایک سوئیڈن ہے۔

علمی مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مذہبی تعلیمات خودکشی کے گراف میں کمی کرتی ہیں اور اس حوالے سے اسلام نے سخت ترین انداز میں خبردار کیا ہے۔

 

رسول اکرم(ص)  سے روایت نقل ہے جو بخاری و مسلم میں موجود ہے کہ: «من قتل نفسه بحديده فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدًا مخلدًا فيها أبدًا، ومن شرب سمًا فقتل نفسه، فهو يتحساه في نار جهنم خالدًا مخلدًا فيها أبدًا، ومن تردى من جبل فقتل نفسه، فهو يتردى في نار جهنم خالدًا مخلدًا فيها أبدا: جو کسی لوہے گے خودکشی کرے اس کو اس حال میں جہنم کی طرف لایا جائے گا کہ اس کا ایک حصہ اس کے پیٹ میں ہوگا اور وہ ہمیشہ اس میں رہے گا اور جلتا رہے گا اور جو زہر سے خودکشی کرے گا وہ زہر ہاتھوں میں لیے جہنم میں داخل ہوگا اور وہ اس میں ہمیشہ رہے گا جو پہاڑ سے خود کو گرائے گا وہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا جہاں ہمیشہ رہے گا».


اس طرح سے اس حدیث میں سخت ترین انداز میں خودکشی سے منع کیا گیا ہے اور اس حدیث میں 90 فیصد عوامل خودکشی کا ذکر اور اس سے منع کیا گیا ہے۔

اگر سروے میں دیکھا جائے تو دیکھ سکتے ہیں کہ اکثر لوگ اسلحہ یا چاقو سے خودکشی کرتے ہیں جس کی طرف حدیث میں اشارہ ہوا ہے ( جو لوہے سے خودکشی کرے)

زہر کھانے کی طرف بھی اشارہ ہوا ہے«ومن شرب سمًا: جوزہر پئیے» اور بلندی سے گرنے کی بات بھی ہوئی ہے: «ومن تردى من جبل»، لہذا اسلام میں پہلے ہی سے خبردار کیا گیا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ پچاس سال میں خودکشی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور واضح ہے کہ خدا پر ایمان میں کمی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

ان ممالک میں جہاں آزادی اور اظھار رائے کے نام پر خودکشی بارے کوئی قانون نہیں بنایا گیا ہے جیسے سوئیڈن اور ڈنمارک میں خودکشی میں اضافہ ہورہا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha