عبدالعلیم فصاده؛ مسجد الاقصی میں تلاوت اور انتقال کی پیشن گوئی + تصاویر و فلم

IQNA

عظیم مصری قاری کی یاد میں

عبدالعلیم فصاده؛ مسجد الاقصی میں تلاوت اور انتقال کی پیشن گوئی + تصاویر و فلم

7:49 - January 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3513613
ایکنا تھران- شیخ عبدالعلیم فصاده، نامور مصری قاری ہے جو انہیں دنوں دو سال قبل 74 سال کی عمر میں عظیم قرآنی خدمات کے بعد دار فانی سے رخصت ہوئے۔

ایکنا-  الوطن نیوز کے مطابق ایسے ہی دنوں میں سال 2021 کو مصر اور عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالعلیم فصاده ایک عمر قرآنی خدمات کئ بعد دنیا سے کوچ کرگیے تھے۔

 

شیخ عبدالعلیم فصاده کے بیٹے کا اس بارے کہنا تھا: والد سال ۱۹۴۷ کو کفرالشیخ کے شهر بیلا میں پیددا ہویے اور دس سال کی عمر میں انہوں نے شیخ طاہر العمداوی کے مدرسے سے درس قرآن کا آغاز کیا۔

انہوں نے تجوید کا درس شیخ یوسف شتا سے حاصل کیا اور پھر حافظ قرآن کریم ہونے کے ناطے الازهرمیں تعلیم قران میں تدریس کا کام شروع کیا. شیخ فصاده مسجد المعداوی یکی کے مسجد کے قاری تھے جوشهر بیلا کی تاریخی مساجد میں شمار کی جاتی ہے۔

فصاده نے سال ۱۹۹۹ کو شیخ محمود صدیق المنشاوی کے ساتھ فلسطین کا سفر کیا اور شیخ عکرمه سعید صبری، مفتی کل قدس کی فرمائش پر رمضان کی راتوں میں مسجد الاقصی میں تلاوت کا شرف حاصل کی اور ان چند قرآء میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے  مسجد الاقصی میں قرآت کی سعادت حاصل کی ہے۔

فصاده کا والد کی بیماری کے ایام بارے کہنا تھا: وہ دل کے مریض بن گیے تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں تلاوت سے منع کیا تھا تاکہ دل پر دباو نہ پڑھے تاہم تلاوت سے انکو شدید عشق تھا اور انکی خواہش تھی کہ تلاوت قرآن کے دوران انہیں موت آئے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

فصاده کا کہنا تھا: شیخ خدا کی عنایت سے جانتے تھے کہ وہ کب رخصت ہوں گے لہذا مرنے سے پہلے کہا کہ وہ دو گھنٹے میں دنیا کو وداع کریں گے اور کلمہ پڑھ رہے تھے اور دو گھنٹے بعد انہوں نے مسکراتے چہرے سے آنکھیں بند کرلیں۔/

 

 
 استاد عبدالعلیم فصاده
 
 
 

 

4114968

نظرات بینندگان
captcha