محمد اللیثی اور مساجد اهل بیت(ع) قاهره میں قرآنی محافل+ ویڈیو اور تصاویر

IQNA

محمد اللیثی اور مساجد اهل بیت(ع) قاهره میں قرآنی محافل+ ویڈیو اور تصاویر

7:43 - March 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3513894
ایکنا تھران: مصری قاری شیخ محمد اللیثی نامور قرآء میں شمار ہوتا ہے جو قاہرہ میں اهل بیت(ع) کے ناموں سے منسوب مساجد میں تلاوت کے حوالے سے معروف ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے الوطن کے مطابق اتوار کو معروف مصری قاری شیخ محمد اللیثی جو «ملک التلاوه» (بادشاه تلاوت) کے نام سے معروف ہے انکی ستارویں برسی منائی گیی۔

 مصری قاری پانچ مارچ سال ۲۰۰۶ کو ۵۷ سال کی عمر میں قرآنی خدمات کے بعد دار فانی سے رخصت ہوئے۔

شیخ محمد محمد ابوالعلاء المعروف شیخ محمد اللیثی  سال ۱۹۴۹ کو مصری گاوں النخاس میں پیدا ہوئے۔

محمد نے تین سال کی عمر میں اپنے والد محمد ابوالعلاء اپنے گاوں میں واحد حافظ قرآن تھا اس کے پاس حفظ شروع کیا اور چھ سال کی عمر میں وہ حافظ بنے۔

قرآئات عشرہ کو انہوں نے شیخ محمد العربی سے سیکھا اور سترہ سال کی عمر میں مختلف محافل میں انہوں نے تلاوت کا آغاز کیا۔

اللیثی کو سال ۱۹۸۴ کو ریڈیو مصر میں دعوت دی گیی اور اس کے بعد وہ عالمی سطح پر معروف ہونے لگے اور پھر بہترین تلاوت سے جلد انکو «بادشاه تلاوت» کے نام سے لوگ پکارنے لگے اور اس کی شہرت پوری دنیا تک پھیلی۔

شیخ اللیثی نے مختلف ممالک جیسے ایران، ترکی، هندوستان، امریکا، آسٹریلیا، برونائی اور دیگر افریقی ممالک کا دورہ کیا اور وہاں مختلف اعزازات سے انکو نوازا گیا۔

 

ویڈیو کا کوڈ
 

مصری قاری شیخ اللیثی عظیم معاصر قرآء شیخ عبدالباسط عبدالصمد، شیخ مصطفی اسماعیل، شیخ محمد رفعت، شیخ البهتیمی اور شیخ السعید عبدالصمد الزناتی کی تقلید کرتے تھے تاہم اپنی شاندار تلاوت کی وجہ سے کسی ایک قاری کی طرح تلاوت نہ کرتے اور اپنی مستقل شخصیت کی وجہ سے وہ جانا جاتا ہے۔/

 

 

 

4126383

نظرات بینندگان
captcha