سعودی عرب؛ تیرتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

سعودی عرب؛ تیرتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

9:11 - May 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514242
ایکنا تھران: حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن مقابلے صفر کے مہینے میں مکہ کی «مسجدالحرام» میں منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز-سعودی اخبار روزنامه «عکاظ» تیرتالیسویں قرآنی مقابلے سعودی بادشاہ کی نظارت اور وزارت امور اسلامی سے وابستہ مقابلوں کی کمیٹی کے اہتمام سےمسجدالحرام میں منعقد کئے جائیں گے۔

 

وزارت امور اسلامی کے منسٹر«شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ» کا اس بارے کہنا تھا: مذکورہ مقابلے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے حفظ، تلاوت، تفسیر اور تجوید کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر منعقد ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی مسجدالحرام کے اندر منعقد ہوگی۔

 

وزارت تبلیغات و امور اسلامی کے مطابق قرآنی مقابلوں میں «حفظ کامل قرآن قرآیات سبعہ همراه حسن ادا و تجوید»، «حفظ کامل قرآن بمع حسن ادا و تجوید و تفسیر الفاظ قرآن»، «حفظ کامل قرآن بمع حسن ادا و تجوید»، «حفظ ۱۵ پارے قرآن بمع حسن ادا و تجوید» اور «حفظ پانچ پارے قرآن بمع حسن ادا و تجوید» شامل ہیں.

 

وزارت تبلیغات و امور اسلامی سے وابستہ کمیٹی کے مطابق مقابلوں کی شرایط اور تفیصیلات وغیرہ انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں مقابلے کی ویب سائٹ پر درج کیے گیے ہیں۔/

 

4138483

نظرات بینندگان
captcha