اسلامی ممالک میں امن و استحکام، وحدت اور فلسطین کاز پر او آئی سی کی تاکید

IQNA

اسلامی ممالک میں امن و استحکام، وحدت اور فلسطین کاز پر او آئی سی کی تاکید

9:03 - June 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514440
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نےمختلف ممالک میں بچے اور خواتین مہاجرین کی حالت زار پر توجہ دینے اور اسلامی ممالک کی ؤحدت کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ممالک (OIC)  کی دوسری وزراء کانفرنس منعقد ہوئی۔

قاہرہ کی اس نشست میں مذکورہ ممالک کی تنظیم کی جانب سے انسانی حقوق پر عمل درآمد اور تمام طبقوں کے لیے ایک مناسب زندگی کی فضا تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔

مصری وزیر نوین الکباج، اس نشست کی سربراہی کررہا ہے جو « اجتماعی عدالت اور معاشرے میں امن» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC)  کے جنرل سیکریٹری حسین ابراهیم طه نے اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس نشست کے آغاز ہی سے جو سال 2019 کو منعقد ہوئی تھی اسلامی ممالک تنظیم کے ممبر ممالک مختلف اقتصادی اور دیگر چیلجز کا سامنا کررہے ہیں اور لاکھوں لوگ در بدر و آوارہ ہوچکے ہیں جنمیں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم ان در بدر افراد کی بحالی اور فلاح کے لیے کاوش کررہی ہے اور یہ اسلامی اقدار کی بنیاد ہے۔

 

اسلامی ممالک کے رہنما کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی نگہداری پر خصوصی فنڈ کیا گیا ہے اور ان افراد کی حمایت ترجیحات میں شامل ہے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے جنرل سیکریٹری نے فلسطینی عوام کی مشکلات اور درد و الم اور ان پر صہیونی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل سے فلسطینی عوام کی فلاح و ترقی رک چکی ہے۔

انکا کہنا تھا: ہم تمام ممالک اور اراکین سے چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کے لیے آواز بلند کریں اور اس بارے ذمہ داریاں نبھانے پر توجہ دیں۔/

 

4146078

 

نظرات بینندگان
captcha