اسلامی ممالک کی جانب سے سوئیڈن کو اعتراضی خطوط

IQNA

توہین قرآن معاملہ؛

اسلامی ممالک کی جانب سے سوئیڈن کو اعتراضی خطوط

5:02 - July 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3514699
ایکنا سوئیڈن: اسٹاک ہوم میں عراق اور اسلامی ممالک تنظیم کے نمایندوں کی جانب سے رسمی اعتراضی خط سوئیڈن کے وزیر خارجہ کو پیش کیا گیا اور توہین قرآن کی مذمت کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الفرات نیوز کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف کا کہنا تھا: اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمایندگان کی جانب سے رسمی طور پر اعتراضی خط سوئیڈن کے وزیر خارجہ کو پیش کیا گیا جسمیں توہین قرآن پر اعتراضات کیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بقائے باہمی کو خطرات لاحق ہوں گے جس سے دوسرے مذاہب کے عقاید کی توہین کی جاتی ہے جو واضح پر طور اقوام متحدہ کے قوانین اور اس کے شق انیس بیس کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق دوسرے مذاہب کا احترام لازم العمل ہے۔

الصحاف کے مطابق سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے عراقی اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سےاس خط کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیر خارجه سوئیڈن نے کہا کہ ہمیں آپکے تحفظات کا علم ہے اور اسلام فوبیا اور نفرت انگیزی کی ہر صورت کی روک تھام ضروری ہے اور اس سے آپ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.

سوئیڈن کئ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کی ہر صورت کی روک تھام کی حمایت ہم ضروری سمجھتے ہیں اور کسی جگہ پر بھی ایسے مظاہروں اور احتجاج کو ہم درست نہیں سمجھتے ہیں۔

 

بیلسٹروم کا کہنا تھا: سوئیڈن کے بنیادی قوانی کے رو سے دینی آزادی، اجتماع، اظھار رائے کی آزادی موجود ہے تاہم ہمیں افسوس ہے کہ اس آزادی سے آپ کی توہین کی گیی ہے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم OIC کے وزراء خارجہ آج بروز پیر اہم نشست میں شرکت کریں گے جسمیں توہین قرآن پر بات ہوگی۔/

 

4159103

نظرات بینندگان
captcha