ماسکو میں بین الاقوامی سطح پر نشست میں توہین قرآن کی مذمت

IQNA

ماسکو میں بین الاقوامی سطح پر نشست میں توہین قرآن کی مذمت

7:00 - August 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514720
ایکنا ماسکو: بارہ اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کی نشست ایران کی تجویز پر ماسکو میں منعقد کی گیی جسمیں قرآن سوزی کی مذمت کی گیی ۔

ایکنا نیوز  کے مطابق روس میں توہین قرآن کی مذمت میں نشست منعقد ہوئی جسمیں ایرانی سفیر کے علاوہ شام، عراق، برونڈی، پاکستان، ترکی، لبنان، فلسطین، قزاقستان، کرغیزستان، ہندوستان، میکسیکو اور ماسکو کے وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کے اعلی حکام شریک تھے۔

 

نشست کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد ایرانی سفیر نے افتتاحی خطاب میں کہا: سوئیڈن اور ڈنمارک میں مکرر توہین قرآن اظھارئے رائے کے نام پر مغرب کے دوغلی پالیسی کی نشاندہی کرتی ہے جس کا مقصد اسلام کو وحشی مذہب ثابت کرنا ہے۔

 

 

انکا کہنا تھا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جولائی ۲۰۲۳ میں اسلامی ممالک کی تجویز پر توہین قرآن کی مذمت کی قرار داد منظور کرلی اور اس پر تحقیق کا مطالبہ کیا۔

 

 

پاکستانی سفیر کے معاون سمر جاوید نے روس میں خطاب میں کہا: اسلامی ممالک میں نزدیکی اور ہم آہنگی سے اس سلسلے کو روکا جاسکتا ہے۔

 

ماسکو میں بین الاقوامی سطح پر نشست میں توہین قرآن کی مذمت

 

نشست میں دیگر ممالک کے نمایندوں نے قرآن سوزی کی روک تھام بارے خیالات کا اظھار کیا.

اسلامی اورغیر اسلامی ممالک کی نشست ایران کی تجویز پر ماسکو میں منعقد کی گیی ہے جسمیں اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔/

https://www.irna.ir/news/85188748

 

نظرات بینندگان
captcha