سوئیڈن اسلامی ممالک سے تعلقات بحالی کے لیے کوشاں

IQNA

سوئیڈن اسلامی ممالک سے تعلقات بحالی کے لیے کوشاں

5:40 - October 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3515066
ایکنا اسٹاک ہوم: سوئیڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بیلسڑوم سعودی عرب، عمان اور الجزایر سے گفتگو کرے گا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Euractiv کے مطابق سوئیڈن حکام اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمایندوں کی نشستیں ہوچکی ہیں تاہم وزیرخارجہ کے مطابق اب بھی کافی کام باقی ہے۔

وزیر امور خارجه سوئیڈن نے ایک ٹی چینل پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات بحالی کا پروسیس لمبا ہوسکتا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اس کام کو مقررہ وقت پرمکمل کرلوں۔

 

سوئیدن میں قرآن سوزی پر عالمی سطح پر اعتراضات ہوئے اور کئی ممالک نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ۔

قرآن سوزی پر کئی ممالک نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کیا اور اس حؤالے سے خدشات ظاہر کیے اور اس ملک کے سفیر کو ملک بدر کیا۔

بیلستروم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی  اور وہ جلد سعودی عرب اور عمان و الجزایر کے دوروں پر روانہ ہوگا۔

بیلسٹروم کا کہنا تھا کہ ہماری سفارتی کاوشیں جاری ہیں اور ہم قرآن سوزی کے عمل کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں

اور قرآن کی توہین کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

بیلستروم کا کہنا تھا: ہم او آئی سی ممالک سے تعلقات بحالی کے خواہشمند ہیں۔

تاہم ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایف سولہ جنگی طیاروں کی فروخت پر عمل نہ کیا  تو ترکی نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی مخالفت کرے گا۔

 

بیلستروم نے اس حؤالے سے ایک سوال کے جواب میں طیب اردگان کے اس بیان کو واضح پیغام قرار دیا ہے اور کہا کہ ہم اس حوالے سے کسی طور ملوث نہیں۔/

 

4173346

نظرات بینندگان
captcha