شیخ زکزاکی ایران پہنچ گیے

IQNA

شیخ زکزاکی ایران پہنچ گیے

18:00 - October 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3515091
ایکنا تھران: اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجره کے مطابق شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ ایران پہنچ چکے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق ناجیریا شیعوں کے امام اور انقلابی رہنما شیخ ابراهیم زکزاکی تہران پہنچ گیے ہیں۔

 

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا طیارہ چند منٹ قبل امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق  آج  نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو لے آنے والا جہاز امام خمینی ایئرپورٹ پر اترا جہاں پر انکا والہانہ استقبال ہوا۔

 

اس رپورٹ کے مطابق افریقی شیعوں کے رہنما کے استقبال کے لیے عوام کی ایک اچھی تعداد اور تہران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور نائجیریا کے طلباء کا ایک گروپ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

 

شیخ زکزاکی کا ایک آنکھ نابینا ہوچکی ہے اور اور انکے جسم میں متعدد چھرے اور دیگر بارودی پرزے موجود ہیں اور انکے خون میں مختلف کمیکلز موجود ہے اور انکا زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔

 

جزئیات سفر شیخ زکزاکی به ایران

 

شیخ زکزاکی کی اہلیہ بھی زخمی ہے اور انکے جسم میں گولی موجود ہے اور گھٹنوں میں مشکلات ہیں اور وہ ایران میں علاج کرائیں گے۔

شیخ زکزاکی کو تھران یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جائے گی جب کہ وہ مختلف دیگر پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے پانچ چھ بیٹے شہادت پاچکے ہیں اور وہ انکی اہلیہ زخمی حالت میں مدتوں اسیر رہنے کے بعد آخر کار تھران علاج پہنچنے میں کامیاب ہوگیے۔/

 

4174316

 

نظرات بینندگان
captcha