امریکہ؛ تین فلسطینی طلباء پر حملہ

IQNA

امریکہ؛ تین فلسطینی طلباء پر حملہ

15:58 - November 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515372
ایکنا امریکہ : تین فلسطینی طلبا کو ورمونٹ میں نامعلوم افراد نے گولی کا نشانہ بنایا، وجہ فلسطینی نفرت ہوسکتی ہے۔

 ایکنا نیوز- روئٹرز کے مطابق نوجوان فلسطینی نژاد طلبا کو ورمونٹ میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب گولی ماری گئی ہے۔ پولیس نے طلبا پر حملے کے سلسلے میں ایک 48 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ دن پہلے بھی امریکہ میں ایک 6 سالہ فلسطینی امریکی لڑکے کو چاقو مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولین عربی بول رہے تھے اور دو  افراد کو دھڑ میں اور ایک کو بدن  کے نچلے حصے میں گولی ماری گئی ہے۔  برلنگٹن پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا کہ  حملے میں زخمی ہونے والے ان طلبا میں  سے دو کی حالت مستحکم ہے  جبکہ  ایک طالب علم کو  زیادہ سنگین چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ حملہ آور  ایک شخص نےپستول سے کم از کم چار راؤنڈ گولی چلائی اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فرار ہو گیا ہے۔

یہ حملہ یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب برلنگٹن میں نارتھ پراسپیکٹ اسٹریٹ پر ہوا۔مقامی میڈیا  کی رپورٹوں کے مطابق طلبا  برلنگٹن میں چھٹیوں پر اپنے ایک ساتھی کے  اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے  کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ مقتولین کی شناخت ہشام اوارتانی، کنان عبدالحمید اور تحسین احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

طلبا کے اہل خانہ نے بتایا  کہ یہ تینوں طالب علم  رام اللہ فرینڈز اسکول سے فارغ التحصیل ہیں، جو مغربی کنارے میں ایک نجی سیکنڈری اسکول ہے۔

وزارت امور خارجه فلسطین نیز  جنایت تیراندازی را که دانشجویان فلسطینی هدف آن قرار گرفتند به شدت محکوم کرد.

امریکن مسلم کونسل نے گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔/

 

4184351

نظرات بینندگان
captcha