بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ دیگر سرگرمیاں

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ دیگر سرگرمیاں

7:40 - February 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3515881
ایکنا: ایران کے چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے شرکاء تھران کے قابل دید مقامات کی سیر کریں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے 40ویں دور کا باضابطہ طور پر افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا جہاں ایک ہفتے تک ایران، خواتین اور مردوں کے دو گروپوں میں 44 ممالک کے 99 قاریوں اور قرآن کریم کے حافظوں کی میزبانی کرے گا۔

تلاوت کرنے والوں اور حافظوں کے درمیان مقابلے کے علاوہ مقابلے کے منتظمین نے مختلف ضمنی پروگرام بھی ترتیب دیے ہیں تاکہ شرکاء اس تقریب کے اختتام پر اسلامی ایران سے بہتر آگاہی کے ساتھ روانہ ہوں۔

 

اسی مناسبت سے پہلے دن اور افتتاحی تقریب کے بعد اور جمعہ کی صبح شرکاء امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر حاضر ہوئے۔

28 فروری بروز ہفتہ کو صبح کے وقت ہولی ڈیفنس میوزیم کے باغ کی سیر کا پروگرام تھا۔ آج بروز اتوار حسینیہ جماراں کی زیارت اور کل بروز پیر کو میلاد ٹاور کا دورہ دوسرے ضمنی پروگراموں میں سے ہے۔

 

ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا 40واں دور ہفتے کے اختتام  تک اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس ہال میں جاری رہیں گے۔

یہ مقابلے ہر روز 9:00 سے 21:00 تک مختلف شعبوں میں منعقد ہورہے ہیں۔/

 

4200097

نظرات بینندگان
captcha