ایکنا: اسلامی شیعہ تحریک نایجیریا کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ زیارتِ اربعین فرقہ واریت، نسل پرستی اور دیگر عالمی چیلنجز سے بھرپور دنیا میں امن کے فروغ اور عوامی سفارت کاری کی ایک عمدہ تقریب ہے۔
ایکنا: انڈونیشیاء میں ایرانی ثقافتی مشیر نے "ایران میں تعلیم کیسے حاصل کی جائے؟" کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی نشست میں قرآنی مطالعات کے میدان میں ایران کی علمی، تحقیقی اور ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
ایکنا: صوبہ بصرہ سے تعلق رکھنے والا بنی عامر موکب، جو اربعین کا سب سے بڑا موکب سمجھا جاتا ہے کربلائے معلیٰ پہنچا تو اس موقع پر موکب نے اس عظیم اجتماع کے لیے اپنا قرآنی پیغام بھی پیش کیا۔
ایکنا: انتقام لینے والوں کا اجتماع ایران اور عراق کی قرآنی برادری کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد کی شرکت سے نجف سے کربلا پیدل سفر کے راستے میں منعقد ہوا۔
اربعین حسینی کی آمد کے موقع پر مستضعفین فاونڈیشن کا موکب شلمچہ سرحد پر دیگر خادمین کے ہمراہ، 24 گھنٹے کھانے پینے، طبی اور بینکاری سہولیات فراہم کرتے ہوئے حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کے زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
ایکنا: میڈیا ادارے نے لکھا ہے کہ ہر سال اربعین کے موقع پر کربلا پہنچنے والے لاکھوں زائرین کے لیے اس عظیم اجتماع کا پیغام بیک وقت تاریخی اور عصری ہونے کے ساتھ اس حقیقت کی تجدید بھی ہے کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف ان کی استقامت آج بھی پوری دنیا کے لیے بامعنی اور سبق آموز ہے۔
ایکنا: کوسوو کے حفاظ اور قراء نے مقدونیہ میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی حفظ و تلاوتِ قرآن مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دستیاب 30 میں سے 10 انعامات اپنے نام کر لیے۔
ایکنا: قرآنی موکبوں کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، زائرین کی قراءتِ قرآن کی اصلاح، ایامِ اربعین سے استفادہ کرتے ہوئے قرآنی اقدار کو معاشرے میں راسخ کرنا اور زائرین کو مفت قرآنی خدمات فراہم کرنا ہے۔
ایکنا: انٹرنیشنل قرآنی ایوارڈ 2027ء کے لیے منعقد ہونے والے 29ویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کو غیر معمولی عالمی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں رجسٹریشن کے آغاز کے صرف دو ہفتوں میں 120 ممالک سے 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔