ایکنا: الین ولف غیر مسلم خاتون جنکے پاس عربی زبان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے، انہوں نے قرآنِ کریم کا ڈنمارکی زبان میں ترجمہ اس مقصد کے تحت کیا ہے کہ اسلام کو ڈنمارک کے عوام سے متعارف کرایا جا سکے۔
ایکنا: آسٹریلیا میں یہودیوں کی ایک مذہبی تقریب پر ہونے والے خونریز حملے پر وسیع ردِعمل سامنے آیا ہے۔ آسٹریلیا کی نیشنل کونسل آف امامز نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
ایکنا: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پلینو (Plano) میں ہونے والے ایک متنازع احتجاج کے دوران امریکی شہری جیک لانگ نے ایک اسلام مخالف اقدام کے تحت قرآنِ کریم کی توہین کی۔
ایکنا: شیخ عبدالواحد زکی راضی مصر کے مرحوم قرّاء میں سے تھے، جن کا اسلوبِ تلاوت خشوع، صوتی مقامات کی خوبصورتی اور دلنشین آواز کے باعث خاص شہرت رکھتا تھا۔
ایکنا: آسٹریلوی صحافی اور سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمت اور گہرا ایمان، ان کے درد اور مصائب کے باوجود، اس کے اسلام کی طرف مائل ہونے کا سبب بنا۔
ایکنا: جاپانی فلم ساز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "سرزمینِ گمشده"، جو روہنگیا مسلمانوں کی مصیبتوں پر مبنی پہلی سینمایی روایت سمجھی جاتی ہے، نے جدہ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر لیا۔
ایکنا: مسجد الحرام کی نمازِ جمعہ کے خطبے کا وہ حصہ جو غزہ سے متعلق تھا، سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن کی جانب سے سنسر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔